عوام 08 فروری کو انتخابی نشان کرسی پر مہریں لگا کر اپنی محرومیوں کا بدلہ لیں گے: چوہدری شفیق الرحمان

اسلام آباد(ٹوئن سٹی نیوز)پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے ترنول میں مرکزی سیکرٹریٹ کا افتتاح کردیا۔ نامزد اُمیدوار برائےممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 46چوہدری شفیق الرحما ن وڑائچ نے علاقہ معززین کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر مرکزی پبلک سیکرٹریٹ کا افتتاح کیا۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 میں عام انتخابات 2024 کی تیاریاں جاری ہیں،حلقہ این اے 46 سے ٹکٹ ہولڈر چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ نے یوسی سطح پر کارنرمیٹنگ اور ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم شروع کر دی ہے اسی سلسلے میں گزشتہ روز ترنول بشام ٹاور میں مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح بھی کر دیا گیا ہے اس موقع پرمین جی ٹی روڈ کے متصل گراؤنڈ میں جلسہ عام منعقد کیا گیا جس سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ،علاقہ معززین باروز خان،شفقت اللہ وڑائچ،حاجی واحدت خان،حاجی رشید شنواری،حاجی محمد اسلم،شرجیل امجد راؤ،پروفیسر محمد صدیق،خالد بھروٹہ،مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے رہنما انعام الرحمان،رانا زاہد مقبول ودیگر نے خطاب کیا اور چوہدری شفیق الرحمان کی حمایت کا اعلان کیا۔چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ کا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ترنول کی محرومیوں کا ازالہ خدمت کی سیاست سے کریں گے،ترنول کے غیور عوام بھی 08 فروری کو انتخابی نشان کرسی پر مہریں لگا کر اپنی محرومیوں کا بدلہ لیں گے، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سیاست خدمت انسانیت کی سیاست ہے، آئی ایم ایف کی غلامی سے آزاد اور سود کی لعنت سے پاک معیشت پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا ترجیحی ایجنڈا ہے،پاکستان ہمارے بزرگوں نے اسلام کے مطابق ملک چلانے کیلئے حاصل کیا مگر بدقسمتی سے آج تک اس ملک کو اسلام کے رہنما اصولوں کے مطابق نہیں چلایا گیا یہی ہمارے تمام مسائل کا بنیادی سبب ہے،سودی نظام معیشت نے ہمیں جکڑا ہوا ہے،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت تک آئی یم ایف مقرر کرتا ہے یہی غلامی ہے اور غلامی کیا ہوتی ہے؟پاکستان مرکزی مسلم لیگ آزاد خودمختار اور سودی نظام معیشت کے خلاف ایک تحریک کا نام ہے،عوامی حمایت سے پاکستان کو حقیقی معنوں میں آزاد اور اسلامی فلاحی پاکستان بنائیں گے،آزاد پاکستان ہی امت مسلمہ اور کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے قائدانہ کردار ادا کرسکتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد بالخصوص ترنول کے مسائل سے وہ بہت اچھی طرح واقف ہیں وفاقی دارالحکومت ہونے کے باوجود آج بھی اسلام آباد میں پینے کا پانی میسر نہیں،ترنول صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے ان سب محرومیوں کا ازالہ خدمت کی سیاست سے کریں گے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟