پی ایم ایم ایل اسلام آباد کا یوم آزادی بھرپور انداز میں منانے کا اعلان

پاکستان مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد نے 14 اگست یوم آزادی بھرپور طریقے سے منانے کیلئے  ”مجھے ہے حکم اذاں لاالہ الاللہ“ کے سلوگن سے 11 اگست تا 14 اگست تک تین روزہ خصوصی مہم کا اعلان

اسلام آباد(ٹوئن سٹی نیوز)پاکستان مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد نے 14 اگست یوم آزادی بھرپور طریقے سے منانے کیلئے  ”مجھے ہے حکم اذاں لاالہ الاللہ“ کے سلوگن سے 11 اگست تا 14 اگست تک تین روزہ خصوصی مہم کا اعلان کیا ہے،جمعرات کو ضلعی سنٹرل کمیٹی کے مشاورتی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ کا کہنا تھا کہ مرکزی قیادت کی ہدایات پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی سے خیبر تک یوم جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائے گی،ملک بھر میں یونین کونسل اور شعبہ جات کی سطح پر ریلیاں نکالی جائیں گی اور پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ مرکزی مسلم لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے  ”مجھے ہے حکم اذاں لاالہ الاللہ“ کے سلوگن سے خصوصی نغمے،ڈاکومینٹری اور گرافکس جاری کئے جائیں گے،اسلام آباد میں اس مہم کے تحت یونین کونسل کی سطح پر تین دن یوم آزادی کے سلسلے میں استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے، وفاقی دارالحکومت یوم آزادی کے موقع پر نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے اور پاکستان کا مطلب کیا لا الہ ا لاللہ محمدرسول اللہ کے نعروں سے گونجے گا،اسلام آباد کی شاہراؤں پر نظریہ پاکستان اور بانیان پاکستان کی قربانیوں اور کاوشوں کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی فلوٹ چلائے جائیں گے۔13 اگست کو مرکزی مسلم لیگ اسلام آبا کے تحت یونین کونسل کی سطح پر ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ 14اگست کوضلعی رہنماؤں کی قیادت میں زیرو پوائنٹ تا پریس کلب تک مرکزی ریلی نکالی جائے گی جس میں شہر بھر سے کارکنان ذیلی شعبہ جات مسلم یوتھ لیگ،مسلم سٹوڈنٹس لیگ،مسلم ویمن لیگ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریو ں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ضلعی سنٹرل کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ،انعام الرحمان،رانا زاہد مقبول،یاسر عرفات بٹ،محمد شوکت سلفی،میڈیا کوآرڈنیٹر نوید احمد ودیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر عمل میں لایا گیا مگر قیام پاکستان سے لے کر آج تک برسراقتدار آنے والی قیادت نے قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کی بجائے اپنے مفادات کی تکمیل کی جس کے نتیجے میں وطن عزیز پاکستان آج اندرونی وبیرونی طور پر بے شمار مسائل کا شکار ہے،مہنگائی بے روزگاری،کرپشن،لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجلی اور فیول سے معیشت تباہ اور عوام سخت اذیت کا شکار ہیں،مرکزی مسلم لیگ بانیان پاکستان کے وژن کے مطابق اسلامی فلاحی پاکستان کیلئے جدوجہد کر رہی ہے،تحریک آزادی پاکستان میں گلی گلی نگرنگر گونجنے والا نعرہ پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الاللہ محمدرسول اللہ ایک مکمل نظام ہے اور اسی کیلئے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں پیش کیں،لاالہ الاللہ عقیدۃ ہے جبکہ محمدرسول اللہ ایک نظام ہے جو اللہ کے رسول ﷺ نے مدینہ کی ریاست میں قائم کیا۔پاکستان اس کلمے کی بنیاد پربنا اور یہی کلمہ اور نظریہ اس کے بقاء کا ضامن ہے۔عوام پاکستان عام انتخابات میں اہل اور ایماندار قیادت کا انتخاب کریں تاکہ اسلامی فلاحی پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟