اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی این پی سی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پریس کا نفرنس
عمران خان کا سیاست میں کردار ختم ہو چکا ہے:ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
اسلام آباد (علاؤالدین) پاکستان مسلم لیگ کے راہنماء اور فیڈرل کیپیٹل کے صدر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کا سیاست میں کردار ختم ہو چکا ہے، اسلام آباد کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں یہاں یو سیز کی تعداد میں اضافہ نا گزیر تھا، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکومت عدالتی احکامات پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنائے گی،پی ٹی آئی کی جانب سے اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم صرف فیصلے پر اثرانداز ہوکر من مانا فیصلہ حاصل کرنے کی کوشش ہے جو کہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے ،پی ٹی آئی کی طرف سے اداروں کیخلاف مہم تاریخ ہے،جینوا کانفرنس میں نو ارب ڈالر ملنے کی خوشخبری سن کر دشمنوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں،عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے،پاکستان میں استحکام سیای مضبوطی سے ہی آسکتا ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں چوہدری رفعت جاوید و دیگر کے ہمرا ہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عدالت کی طرف سے چند گھنٹوںکے نوٹس پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نا ممکن تھا، انٹراکورٹ اپیل کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے گا، بلدیاتی اداروں کو مکمل طور پر با اختیار بنانا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری جاری مہم فیصلے پر اثر انداز ہونے اور من مرضی کا فیصلہ حاصل کرنے کی کوشش ہے جو کہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت فعل ہے،پی ٹی آئی کی روایت بن چکی ہے کہ وہ اداروں پر حملے کرتی ہے،حتیٰ کہ فوج ، عدلیہ، الیکشن کمیشن اور میڈیا سمیت کوئی بھی انکے حملوں سے محفوظ نہیں ہے،عمران خان نے حصول اقتدار کیلئے پاکستان کی اخلاقی اقدار کو پامال اور نوجوان نسل کو تباہ و برباد کر دیا ہے،مہذب معاشرےپڑنے والا یہ ڈینٹ ٹھیک کرنے میں بہت وقت درکار ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کی تاریخ کے پہلے بلدیاتی انتخابات مسلم لیگ ن کی حکومت نے 2015 میں کروائے تھےتاہم پی ٹی آئی کا انٹکابات کروانے میں مخلص ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 2021ء میں پی ٹی آئی حکومت نے انکی مدت پوری ہونے پر انتخابات کرانے میں جان بوجھ کر ٹال مٹول سے کام لیا اور پنجاب کے بلدیاتی نمائندوں کو کام سے روک دیا گیا تھا اور عدالتی حکم کو بھی ماننے سے انکار کر دیا تھا، آج یہ کس منہ سے جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں،ہم بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں،انتخابات کے بعد بننے والی اسلام آباد کی میونسپل کارپوریشن پورے پاکستان کیلئے مثال ہوگی،انہوں نے کہا کہ عمران خان کا سیاسی کردار ختم ہو گیا ہے،پاکستان کبھی بھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا،جینوا کانفرنس میں نو ارب ڈالر ملنے کی خوشخبری سننے کے بعد دشمنوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں،انہوں نے ملک دشمنی کرتے ہوئے آئی ایم ایف کیساتھ ڈیل ناکام کروانے کیلئے خطوط لکھے،بے یقینی کی کیفیت سے دوست بھی مدد کرنے سے ہچکچاتے ہیں، ملک میں سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آ سکتا ہے،عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے۔