پی آئی اے کا ماہانہ خسارہ کتنے ارب تک پہنچ چکا ہے ؟ جان کر آپ حیرن رہ جائیں

سول ایوی ایشن سے ملے 1ارب روپے کی ادائیگی سے پی آئی اے کو ایاٹا سے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ تو  ٹل چکا ہے لیکن یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے کہ پی آئی اے کا ماہانہ خسارہ 12 ارب روپے تک جا پہنچا ہے  اور  وزارت خزانہ نے یہ خسارہ برداشت کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔  پی آئی اے کی ماہانہ آمدن 22 ارب اور اخراجات 34 ارب تک ہیں، پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 740 ارب روپے کے لگ بھگ ہے جس پر نگران وزیرخزانہ نے نجکاری ڈویژن اور پی آئی اے انتظامیہ سے نجکاری پلان مانگ لیا ہے۔
"جیو نیوز ” کے مطابق  ذرائع وزارت خزانہ  کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے پی آئی اے کے قرض پرسود اور خسارہ برداشت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ پی آئی اے نے کمرشل بینکوں سے حکومتی گارنٹی پر 260 ارب قرض لیا ہوا ہے، ائیر لائن کو ایف بی آر کو 1 ارب 25 کروڑ روپے ٹیکس دینا ہے جب کہ  پی آئی اے سول ایوی ایشن کو ماہانہ 1 ارب سے زائد کی ادائیگی نہیں کررہا

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری فوری عمل میں لائی جانے کی تجویز ہے کیونکہ پی آئی اے کے قرض کا حجم اثاثوں کی مالیت کا 5 گنا ہے۔

واضح رہےکہ پی آئی اے کے مالی بحران کی وجہ سے متعدد پروازیں منسوخ کی جارہی ہیں اور متعدد تاخیر کا شکار ہیں جب کہ حکومت نے ائیرلائن کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے نجکاری کی تکمیل تک پی آئی اے فلائٹ آپریشن کو جاری رکھنے پر کتنا خرچ آئے گا ?اس کے جائزے کے لیے نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ امریکہ میں پی آئی اے کا ملکیتی ہوٹل روزویلٹ بھی نجکاری فہرست میں شامل ہے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟