سندھ میں میئر کے تمام 6 عہدوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کامیاب ہوگئی

سندھ میں میئر کے تمام 6 عہدوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کامیاب ہوگئی ہے۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں مرتضیٰ وہاب، حیدرآباد میں کاشف شورو ، سکھر میں  ارسلان شیخ اور میرپور خاص میں عبدالرؤف میئر منتخب ہوئے ہیں۔

شہید بے نظیر آباد میں پیپلز پارٹی کے رشید بھٹی اور لاڑکانہ میں انور علی لوہر میئر منتخب ہوئے ہیں۔

اس کے علاقے سندھ کی 36 میں سے31 میونسپل کمیٹیز میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی ہے جب کہ 1 میں جی ڈی اےکا چیئرمین منتخب ہوا ہے۔

سندھ کی  22  میں سے  20 ضلع کونسلز  میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

سندھ کی 141 ٹاؤن کمیٹیز میں سے121 میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں،5 ٹاؤن کمیٹیز میں جی ڈی اے، ایک ٹاؤن کمیٹی میں آزاد اور ایک میں تحریک انصاف کا چیئرمین منتخب ہوا ہے۔

سندھ کی 44 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں سے  27 میں  پیپلزپارٹی کے چیئرمین کامیاب ہوئے ہیں جب کہ سندھ کی 6 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں جماعت اسلامی کے اور 3 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں تحریک انصاف کے چیئرمین کامیاب ہوئے ہیں۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ بھر میں کلین سوئپ کرلیا ہے، ہر ضلع میں ہمارے میئر اور چیئر مین منتخب ہوگئے ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عوام نے فیصلہ دے دیا کہ وہ ترقیاتی کام کرنے والوں کے ساتھ ہیں، کراچی میں مرتضیٰ وہاب اور سلمان مراد نے کامیابی حاصل کی، یہ کامیابی پی پی اور کراچی کی کامیابی ہے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟