کل ملک بھر کے پیٹرول پمپ بند ہوں گے یا نہیں؟ بڑا اعلان
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک سے کامیاب مذاکرات کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 22 جولائی کی ہڑتال موخر کردی۔
(محمد عمر،نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز) مصدق ملک ہنگامی طور پر پی ایس او ہیڈ آفس پہنچے، جہاں انہوں ںے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں ڈیلرزکے مطالبات کے حوالے سے غور کیا گیا۔
پیٹرولیم ڈیلرز سے مذاکرات میں وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے ان کے تحفظات دور کرنے اور مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
اس سے قبل پیٹرولیم ڈیلرز نے کل سے ملک بھر میں پمپس بند کرنے کی کال دے رکھی تھی، ڈیلرز نے فی لیٹر تیل پر مارجن میں اضافےکا مطالبہ کیا تھا، اور مصدق ملک نے گزشتہ روز چئیرمین پیٹرولیم ڈیلرز سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا تھا۔