تعلیمی بورڈ نے پاسنگ مارکس بڑھادیے

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پیپرز میں پاس ہونے کیلئے اب کم از کم 40 فیصد نمبر لینا پڑیں گے ، اس حوالے سے تعلیمی بورڈز نے اتفاق کر لیا ہے۔

تعلیمی بورڈز نے پاسنگ مارکس کم از کم 40 کرنے پر اتفاق کر لیا

ملک کے تعلیمی بورڈ ز کی کمیٹی فارچیئرمینز کے دو روزہ اجلاس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور اور اہم امور پر اتفاق کیا گیا۔

کمیٹی نے پاسنگ مارکس کم ازکم 40 فیصد کرنے اور میٹرک ، انٹرمیڈیٹ کے مسلم طلبہ کے لیے مطالعہ قرآن لازمی قرار دینے پر بھی اتفاق کیا ۔

اس کے علاوہ پورے ملک میں یکساں رزلٹ کارڈ متعارف کرنے  اور امتحانی شیڈول مارچ اپریل کے بجائے مئی جون میں کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

رواں سال کے لیے انٹربورڈ اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا گیا جس کے مطابق بلوچستان بورڈ  انٹربورڈ اسپورٹس کمیٹی کا چیئرمین ہوگا۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟