نسیم شاہ کی ورلڈکپ کے افتتاحی میچز میں شرکت مشکوک ہے، بابر اعظم
اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ ‘کرک انفو’ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سری لنکا کیخلاف میچ میں شکست کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے باؤلرز اچھی گیندیں نہیں کرا سکے، درمیان اوورز میں ہم اچھا پرفارم نہیں کر سکے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے امکان ظاہر کیا ہے کہ فاسٹ باولر نسیم شاہ اکتوبر تک ریکور نہ ہونے کی صورت میں ون ڈے ورلڈکپ کے افتتاحی میچز میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔
اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ ‘کرک انفو’ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سری لنکا کیخلاف میچ میں شکست کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے باؤلرز اچھی گیندیں نہیں کرا سکے، درمیان اوورز میں ہم اچھا پرفارم نہیں کر سکے۔
ھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں حارث روف اور نسیم شاہ کی شرکت سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ‘ابھی آپ کو اپنا پلان بی نہیں بتا رہا۔ لیکن ہاں، حارث رؤف کی انجری بری نہیں۔ وہ سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہیں لیکن وہ ورلڈ کپ سے قبل ریکور ہورہے ہیں۔’
بابر اعظم نے مزید کہا کہ ‘نسیم شاہ کے حوالے سے مجھے نہیں معلوم کہ وہ کب تک ریکور کر جائیں گے لیکن میرے خیال میں نسیم شاہ بھی بعد میں ورلڈکپ کا حصہ بن جائیں گے۔’
خیال رہے کہ نسیم شاہ بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نسیم شاہ کی دائیں کندھے کی انجری سے صحت یابی کیلئے فی الحال کوئی ٹائم لائن جاری نہیں کی ہے۔