پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ٹیکنالوجی اور کاروباری تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے نیٹ ورکنگ ڈنر کا انعقاد

نیٹ ورکنگ ڈنر نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مستحکم ہونگے

ریاض (8 فروری 2025) – پاکستان کے سفارتخانے کی جانب سے سعودی عرب میں ایک مقامی ہوٹل میں ایک کامیاب نیٹ ورکنگ ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی، کاروبار اور ڈیجیٹل تبدیلی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

May be an image of ‎2 people and ‎text that says "‎A CT مملالد PSEB 品 LEAP NIGHTS LDAMATISTAN PAKISTAN FASATION PAKISTAN MINISTRY OFIF&TELECOM L트스회 PAйИ naBTaH PAKISTAN "" PAK PAKSAUDI SAUDI -BUSINESS FORU BUSNESSFORUM- M- Honorable Shaza Fatima Khawaj Minister of State for Information Technology and Telecommunication Government GovermentofPakis of Pakistan‎"‎‎

وزیر مملکت برائے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کا تقریب سے خطابMay be an image of 3 people and text

سیکریٹری جنرل ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا تقریب سے خطابMay be an image of 3 people and textسفیر پاکستان احمد فاروق کا تقریب سے خطاب

May be an image of 1 person, newsroom and text

خطاب کے دوران رہنماؤں کے مختلف انداز: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کی نئی راہیں

 

ڈنر کی تقریب میں پاکستان کی وزیر مملکت برائے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، شذا خواجہ، اور دیمہ ال یحیٰ ، سیکریٹری جنرل ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (DCO) نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل شعبے میں بین الاقوامی شراکت داری کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں مزید کامیاب منصوبے شروع کیے جا سکتے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان احمد فاروق نے کہا ہے پاکستان اور دنیا کے آئی ٹی سکیٹر کے رابطے کے لئے ایسے ایونٹس کا انعقاد کرتے رہینگے۔ لیپ میں پاکستانی کمپنیوں کے اشتراک سے ہم بہتر کام کرنے کی کوشش کریں گے
پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے چیئرمین محمد زوہیب خان نے اس موقع پر بتایا کہ سعودی عرب میں جاری لیپ ٹیک نمائش کے دوران پاکستانی کمپنیوں نے عالمی سطح پر متعدد اہم معاہدات ہونے کی توقع ہے اور یہ لیپ آئی ٹی سیکٹر میں دنیا کی بڑی نمائش ہے۔

اس تقریب میں پاکستانی کمپنیوں اور سعودی عرب کے اہم کاروباری رہنماؤں کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی اور کاروبار کے شعبے میں مشترکہ ترقی کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔ سفارت خانہ پاکستان اور مختلف پاکستانی ٹیکنالوجی ادارے، جیسے ایچ بی ایل کنیکٹ، پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن (P@SHA) اور لیپ نائٹس، اس کوشش میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان جدید ٹیکنالوجی اور کاروباری تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

اس نیٹ ورکنگ ڈنر نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں تعاون کے نئے راستے کھولنے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوا۔

Kamran Ashraf

کامران اشرف ڈیجیٹل صحافی ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم ہے اور پاک سعودی تعلقات سمیت امور خارجہ کی رپورٹننگ کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟