ابھی تک کسی خاتون کا مقدمہ فوجی عدالت میں نہیں بھجوایا گیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 14 جون 2023ء) وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ابھی تک کسی خاتون کا مقدمہ فوجی عدالت میں نہیں بھجوایا گیا، فوجی عدالتوں میں مقدمات کو بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق چلایا جائے گا۔ اے آروائی نیوز کے مطابق وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا امریکی وزیرخارجہ کے بیان کے ردعمل میں کہنا ہے کہ ابھی تک کسی خاتون کا مقدمہ فوجی عدالت میں نہیں بھجوایا گیا۔ فوجی عدالتوں میں مقدمات کو بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق چلایا جائے گا، فوجی عدالت میں ملزم کو فیئرٹرائل کا حق حاصل ہوگا، فوجی عدالت میں ملزم کو مرضی کا وکیل کرنے کا حق حاصل ہوگا۔ فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اعلیٰ عدالتوں میں اپیل کا حق ہوگا ، ملزم کو اپنے دفاع میں شواہد ثبوت پیش کرنے کا حق ہوگا۔ یاد رہے امریکا نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام آئین کے مطابق سب کے لیے جمہوری اقدار اور قانون کی حکمرانی کی عزت کریں۔ پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث شہریوں کے کیس فوجی عدالتوں میں چلانے کی رپورٹس سے آگاہ ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکام سے کہتے ہیں کہ آئین کے مطابق سب کے لیے جمہوری اقدار اور قانون کی حکمرانی کی عزت کریں۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق ، جمہوریت، صحافیوں کی سیکیورٹی اور قانون کی پاسداری پر اعلیٰ پاکستانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا نے روسی توانائی ایکسپورٹ پر پابندیاں نہیں لگائیں،واضح کرتے رہے ہیں ہر ملک کو اپنی توانائی ضروریات کے مطابق فیصلہ کرنا ہے ، روسی تیل مارکیٹ ریٹ سے نہایت سستے داموں فروخت کیا گیا ہے۔ امریکا اور اتحادیوں نے جو حد مقرر کی اس سے روسی تیل کی قیمت گری۔ہمارا اندازہ ہے کہ اس سے روس 100بلین ڈالر کے اضافی ریونیو سے محروم رہا جو جنگ میں لگ سکتا تھا۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟