مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں قرآن پاک کی بے حرمتی کےاشتعال انگیز واقع کے خلاف احتجاجی مظاہرے

مرکزی مسلم لیگ کا نو جولائی اتوار شام پانچ بجے نیشنل پریس کلب کے باہر گراؤنڈ میں بڑا احتجاجی پروگرام کا اعلان

اسلام آباد(محمد عمر، نمائندہ ٹوئن سٹی نیو)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی زیراہتمام اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے اشتعال انگیز کے واقع کے خلاف نماز جمعہ کے بعداحتجاجی مظاہرے کئے گے،آئی ایٹ مرکز، جی الیون ون،آئی ٹین مرکز،جی پندرہ،بہارہ کہو سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے شرکت کی،شرکاء نے سویڈن حکومت کی اجازت سے آزادی اظہار رائے کے نام پر مقدس کتاب قرآن مجیدکی بے حرمتی کو دہشتگردی اور اشتعال انگیز قرار دیا،احتجاجی مظاہروں میں شرکاء نے قرآن مجید سے محبت اور سویڈن میں ہونے والے اشتعال انگیز واقع کے خلاف نفرت کا اظہار کیا اور نعرے بازی کی،آئی ایٹ مرکز میں احتجاجی مظاہر ے سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی صدر مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام ملک گیر سطح پر سویڈن واقع کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے،آزادی اظہار رائے کے نام پر دو ارب مسلمانوں کو تکلیف پہنچائی گی،مقدس کتابوں اور انبیاء اکرام کی بے حرمتی کے خلاف عالمی سطح پر قوانین اور ان پرعمل یقینی بنایا جائے اگر ایسے اشتعال انگیز واقعات کو روکا نہ گیا تو پھر اس کے ردعمل میں دنیا کا امن قائم نہیں رہ سکے گا،اسلام امن سلامتی کا دین ہے،سویڈن میں ہونے والا واقعہ اشتعال انگیز،انتہا پسندانہ سوچ کا حامل اور بدترین دہشتگردی ہے،مرکزی مسلم لیگ انتہاپسندانہ سوچ کی حامل سویڈن حکومت کیخلاف ملک گیر سطح پر احتجاج ریکارڈ کروائے گی،اسی سلسلے میں نو جولائی اتوار شام پانچ بجے نیشنل پریس کلب کے باہر گراؤنڈ میں بڑا احتجاجی پروگرام منعقد ہو گا جس میں اسلام آباد بھر سے سینکڑوں مرد وخواتین قرآن سے محبت کا اظہار کریں گے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟