طوفان سے میجر ٹرانسمیشن لائن متاثر ہونے کا خدشہ ہے

اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ سائیکلون کی وجہ سے ایل این جی کے جہاز نہیں آرہے، ایل این جی جہاز نہ کی وجہ سے بجلی بنانے میں مسئلہ آرہا ہے، طوفان سے میجر ٹرانسمیشن لائن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیرنے اپنے بیان میں کہا کہ سائیکلون کی وجہ سے ایل این جی کے جہاز نہیں آرہے، ایل این جی جہاز نہ کی وجہ سے بجلی بنانے میں مسئلہ آرہا ہے، وہ گیس جو امپورٹ ہونی تھی وہ ہمیں داخلی ذرائع سے مل رہی ہے ۔

سمندری طوفان کے متوقع اثرات سے جھمپیر میں ونڈ پراجیکٹ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، طوفان سے میجر ٹرانسمیشن لائن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیلا سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ ہوا ہے، ہم نے تربیلا سے 500 میگاواٹ بجلی کی پیداوار بڑھا دی ہے۔

کوئی بڑا خدشہ نہیں لیکن بجلی کی پیداوار میں کوئی مسئلہ ہوا تو نمٹ لیں گے۔ ایل این جی کی وجہ سے جو مسئلہ ہوااس کو ہم نے حل کرلیا ہے۔

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی الرٹ ہے۔ ہم نے سیلاب میں بھی ریکارڈ ٹائم میں بجلی بحال کردی تھی۔ ضرورت پڑی توتیل سے بھی بجلی بنائیں گے۔ وزیرعظم شہبازشریف  کی  صدارت میں  سمندری طوفان  سے پیدا ممکنہ صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کمیٹی قائم، تمام تر وسائل  بروئے کار لا کر لوگوں کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت۔ ساحلی علاقوں میں موبائل ہسپتالوں کا قیام اور ہنگامی طبی امداد کا خاطر خواہ انتظام یقینی بنایا جائے۔ وزیر توانائی آئندہ چند دن ساحلی علاقوں میں 24 گھنٹے بجلی کے ترسیلی نظام کی نگرانی کریں۔ کمیٹی کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے عوام کو  مسلسل آگاہ رکھے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟