بلدیاتی الیکشن کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل
اسلام آباد(ٹوئن سٹی نیوز)وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، 101 یونین کونسل میں 3866 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن ،پاکستان پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی پاکستان،اللہ اکبر تحریک،تحریک لبیک پاکستان سمیت تمام سیاسی جماعتیں وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہیں ہیں۔کاغزات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں میں چیئرمین/وائس چیئرمین کے لئے 537 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،جنرل ممبر کی 606 نشستوں کے لیے 1945 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ،خاتون ممبر کی 202 نشستوں کے لیے 546 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ،نوجوان ممبر کی 101 نشستوں کے لیے 344 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ،مزدور/کسان ممبر کی 101 نشستوں کے لیے 348 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ غیر مسلم ممبر کی 101 نشستوں کے لیے 146 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے