پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں ، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

اسلام آباد:  وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہےکہ اتحادی حکومت کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں ، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔پیر کو ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت 9 مئی کو اشتعال انگیز سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف ہر قدم اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اس طرح کی تمام مذموم سرگرمیوں کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خواتین حامیوں کو بھی سرکاری املاک پر حملہ اور نقصان پہنچاتے ہوئے پایا گیا۔عمران خان کی اہلیہ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بشری بی بی عمران کی منصوبہ بندی سے بخوبی آگاہ تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے نواز شریف کی بیٹی اور زرداری کی بہن تالپور کے ساتھ بدتمیزی کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران کی پارٹی کے آخری دور حکومت کی بدعنوانی کو بے نقاب کرنا ہمارا فرض ہے،ملک کے قانون کے مطابق قانونی کارروائی کریں گے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے لاگو ہونے سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ قانون شکنی کرنے والوں کو سزا دینے کے لیے کون سا قانون موزوں ہوگاتاہم ان کا کہنا تھا کہ عمران کو سلاخوں کے پیچھے ڈالنا ہمارا مشن نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قومی اداروں پر حملوں کی مذمت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں نے اس ملک کے امن کو سبوتاژ کرنے سے پہلے حکمت عملی تیار کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج کیے جائیں گے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟