پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسلام آباد نیشنل ہیڈ کوارٹر میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد (اسامہ قذافی سے): پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن نے 9 مئی 2023 کو اسلام آباد میں اپنے نیشنل ہیڈ کوارٹر میں ایک سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں مختلف یونیورسٹیوں کی پروجیکٹ اسٹے سیف مکمل کرنے والی 170 طالبات نے شرکت کی۔
تقریب کا اہتمام فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی، کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کامسیٹس
اٹک، اخوت کالج چکوال، اور پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز کی طالبات کی جانب سے کمیونٹی سروس کی تکمیل کے موقع پر کیا گیا تھا۔ طالبات نے دلجمعی سے اس پراجیکٹ میں حصہ لیا اور اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف سرکاری سکولوں میں اس کو مکمل کیا۔
ایمبیسڈر فار گرلز ایجوکیشن ،محترمہ وجیہہ قمرتقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ انھوں نے اس طرح کے سٹرکچرڈ پروجیکٹس کی اہمیت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ان کےمعاشرے پر اثرات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انھوں نے یونیورسٹیوں کے ساتھ اشتراک اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لیے پاکستان گرل گایئڈز ایسوسی ایشن کی کوششوں کی بھی تعریف کی ۔
محترمہ وجیہہ قمر نے کہا، "ہمیں ان طالبات پر فخر ہے جنہوں نے پراجیکٹ اسٹے سیف میں حصہ لیا اور لڑکیوں کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اپنا حصہ ڈالا۔کچھ موضوعات پر بات کرنا خاندانوں اور تعلیمی اداروں کی طرف سے ممنوع سمجھا جاتا ہے یا انہیں زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی، پروجیکٹ اسٹے سیف کے ذریعے لڑکیاں حقیقی مسائل کے بارے میں جانتی ہیں اور ان پر گفتگو کرتی ہیں جن کا سامنا ایک لڑکی کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں کرنا پڑتا ہے ۔” انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ اقدام مزید لڑکیوں کو کمیونٹی سروس میں شامل ہونے اور معاشرے کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالنے کی ترغیب دے گا ۔
فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی، کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کامسیٹس اٹک، اخوت کالج چکوال، اور پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز کے نمایندوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
محترمہ ماریہ موعود صابری، نیشنل کمشنر پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن نے بھی طلباء کی محنت اور لگن کو سراہا اور ان اسکولوں کے سربراہان کا بھی شکریہ ادا کیا جہاںطالبات نے اس پراجیکٹ کو چلایا۔ ۔ انہوں نے کہا کہ یہ گرل گایئڈز ایسوسی ایشن کا وژن ہے کہ لڑکیوں اور نوجوان خواتین کو ملک کے ذمہ دار شہری بننے کے لیے بااختیار بنایا جائے۔ پراجیکٹ اسٹے سیف خاص طور پر اس وژن کو آگے بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
تقریب کے دوران، مختلف طالبات نے پراجیکٹ کے دوران ہونے والے اپنے تجربات سے بھی حاظرین کو آگاہ کیا۔ ایک طالبہ نے کہا کہ ہم سب اس جامع اور بہترین تجربے کو سراہتے ہیں جس نےہم میں زندگی کی صلاحیتوں کو بھی فروغ دیا۔ ایک اور طالبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ پراجیکٹ کا سب سے دلچسپ حصہ ایک رول ماڈل بننا اور بچیوں کی طرف سے پوچھے جانے والے سوالات کا جواب دینا تھا۔
مجموعی طور پرسرٹیفکیٹ دینے کی تقریب ایک اہم تقریب تھی جس میں طالبات کی محنت کو سراہا گیا۔ اس تقریب نے مزید طالبات کو اسی طرح کے پروگراموں میں حصہ لینے اور اپنے معاشرے کو بہتر بنانے کے لئے کام کرنے کی ترغیب بھی دی۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟