پی ڈی ایم کی سیاسی جماعتیں عام انتخابات کے لیے مشترکہ امیدوار لانے یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا لائحہ عمل اپنائیں گی، خواجہ آصف

موجودہ اسمبلیاں ایک ماہ بعد مدت پوری کرکے ازخود تحلیل ہوجائیں گی، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (اسامہ قذافی، نمائندہ ٹؤئن سٹٰی نیوز) وزیر دفاع نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی سیاسی جماعتیں عام انتخابات کے لیے مشترکہ امیدوار لانے یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا لائحہ عمل اپنائیں گی۔ الیکشن کی تیاری کا آغاز ہو چکا ہے، عوام ووٹ کی طاقت سے آنے والے حکمرانوں کو منتخب کریں گے، ہمارے پاس چوائس تھی کی فوری طور پر اسمبلیاں تحلیل کر دیتے لیکن ایسا کرنے سے معیشت مزید تباہ ہوجاتی اور ملک 14 ماہ قبل ہی ڈیفالٹ ہو جاتا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں ہزاروں روپے کا ٹیکس، بجلی اور گیس چوری ہوتی ہے یہ چوری ہوتی رہی تو ہمارا ملک معاشی طور پر کبھی مستحکم نہیں ہوسکتا۔ ایسے بھی شہر ہیں جہاں 85 فیصد تک بجلی اور گیس چوری ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک اس لیے کامیاب ہوئی کہ پی ٹی آئی نے دوستوں کا بھی لحاظ نہ کیا، ہم نے پی ٹی آئی کے دوستوں کو عدم اعتماد میں استعمال نہیں کیا بلکہ ان کے اتحادیوں کے ذریعے عدم اعتماد کی تحریک کامیاب بنائی۔ اس شخص (عمران خان) نے اپنے ساتھیوں کے روکنے کے باوجود بے وقوفی کرکے حکمرانی کا تاج سر سے ہٹاکر بالٹی سر پرلے لی، تمام حملوں کے بعد پاک فوج کی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنایا اور اتنی غلطیوں کے بعد جو پلان بنایا وہ 9 مئی کی صورت سامنے آیا اور یہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ آج آئی ایم ایف والے بھی سوچتے ہوں گے کہ جن سے ہم میٹنگ کر رہے ہیں ان میں پی ٹی آئی کے مفرور اور اشتہاری بھی شامل ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا پی ڈی ایم کے رہنما گرفتار ہوئے کوئی روپوش نہیں ہوا، سیاسی ورکر مشکل وقت میں عزت و وقار کے ساتھ مشکلیں جھیلتے ہیں مگر پی ٹی آئی کے رہنما اس وقت جس طرح مفرور ہیں ایسے کوئی فرار نہیں ہوتا۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟