مشال یاسین ملک کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط
یاسین ملک کے خلاف جاری ٹرائل نا انصافی اور جمہوری نظام کے برعکس ہے،خط کا متن
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے یاسین ملک کی غیر قانونی سزا انصاف کے تقاضے پورے نہ ہونے پر نریندر مودی کو خط لکھ دیا، خط میں حریت رہنما کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا کہ یاسین ملک کے خلاف جاری ٹرائل نا انصافی اور جمہوری نظام کے بر عکس ہے،ٹرائل کے دوران یاسین ملک نے متعدد بار عدالت میں پیش ہونے کی درخواست کی جو حکام کی جانب سے رد کر دی گئی، یاسین ملک پر یکطرفہ کیس چلا کر سزا سنائی گئی، یاسین ملک کی اہلیہ کی جانب سے خط میں مذید کہا گیا ہے کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جہدوجہد کر رہے ہیں،میرے شوہر کو کچھ ہوا تو اس کی زمہ داری بھارتی حکومت پر ہو گئی،مسلسل قید ٹارچر کے باعث یاسین ملک کو کئی بیماریاں لاحق ہیں،انہیں علاج کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جارہی،
میرے شوہر یاسین ملک اس وقت بھارتی جیل میں ہیں
یاسین ملک کو دوران قید کچھ ہوا تو اس کی زمہ داری ہندوستانی حکومت پر ہو گئی،خط کا متن
My video msg on 8th day of hunger strike unto death of my husband Yasin Malik who is in ICU. I’ve written a letter 2 @narendramodi @PMOIndia warning if anything happens 2 my Husband the Indian state will be responsible!#YasinWifeWritesLetter2Modi #JusticeForYasinMalik pic.twitter.com/RCaFSWenRS
— Mushaal Hussein Mullick (@MushaalMullick) July 30, 2022