ماس ہولڈنگ گروپ کے چیئرمین شیخ عبدالعزیز کے گھر یومِ آزادی پاکستان پر شاندار عشائیہ
پاکستانی و سعودی شخصیات کی بھرپور شرکت، کیک کاٹا گیا، جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

ریاض (حمزہ عباس) یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ماس ہولڈنگ گروپ کے چیئرمین شیخ عبدالعزیز الحماّد کی رہائش گاہ پر جشن آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کی میزبانی ریاض کے معروف بزنس مین شکیل احمد کیانی نے کی۔
پاکستانی سفارت خانے سے بھی نمائندگان شریک ہوئے جن میں توصیف خاور، موحد کیانی شامل تھے۔ تقریب کی خاص بات یومِ آزادی کا کیک کاٹنا تھا، جہاں تمام شرکاء نے ملی جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ پاکستان کی آزادی کی خوشیاں منائیں
تقریب میں معزز مہمانوں میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم جبیل کے صدر طالب کیانی، ایڈووکیٹ غلام کیانی، جنرل سیکریٹری چوہدری آفتاب جاوید، ڈاکٹر اسرار ،ذیشان ملک اور دیگر نمایاں شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر میزبان نے تمام معزز مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا۔
عشائیے میں سعودی کمیونٹی کے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی، جس نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان محبت، بھائی چارے اور ثقافتی ہم آہنگی کی روشن مثال قائم کی۔