عمران خان نے اپنے دفاع میں چار گواہوں کی لسٹ عدالت میں جمع کرا دی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت ہوئی۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے دفاع میں چار گواہوں کی لسٹ عدالت میں جمع کرا دی ۔عمران خان کے وکیل نے عدالت نے استدعا کی کہ گواہ پیش کرنے کے لیے دو دن کا وقت دیں جس پر جج ہماریوں دلاور نے کہا کہ آدھے گھنٹے کا وقت بھی نہیں دیں گے۔

عدالت کے ساتھ کھیلنا بند کریں۔ عدالت نے کہا تھا آج پرائیویٹ گواہوں کو پیش کریں۔گواہوں کو آج پیش کرنے ورنہ آپ کا رائٹ ختم ہو جائے گا۔بیرسٹر گوہر نے استدعا کی کہ عدالت ایک دن کا وقت دے دیں۔الیکشن کمیشن وکیل نے کہا کہ عدالت نے پرائیویٹ گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیا جس پر عمل نہیں کیا گیا۔جھوٹا ڈکلریشن جمع کرانے کا الزام ہے۔

گذشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا 342کے تحت بیان قلم بند کرتے ہوئے سماعت ملتوی کی تھی۔

منگل کو عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی نے دفعہ 342 کے تحت اپنا بیان ریکارڈ کرایا اور مہیا کیے گئے سوالنامے میں موجود 35 سوالات کے جوابات دیئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ میں نے اس کیس میں کسی کو نمائندہ مقرر کیا ہی نہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ اپنے حق میں دفاع پیش کریں گے؟ چیئرمین پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ اپنی صفائی میں شواہد پیش کرونگا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ خود بطور گواہ پیش ہونا چاہتے ہیں؟ جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے حلف پر بیان دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ میں شواہد پیش کرنا چاہوں گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ریکارڈ کروائے گئے 342 کے بیان پر دستخط کیے اور عدالت سے روانہ ہوگئے۔ وکیل بیرسٹر گوہر کی جانب سے استدعا کی گئی کہ دفاع میں گواہان کو پیش کرنا ہے، تھوڑا وقفہ دیا جائے۔ ابھی گواہان کی لسٹ تیار نہیں کی۔ عدالت نے بیرسٹر گوہر کو گواہوں کی لسٹ فراہم کرنے کیلئے آج تک کی مہلت دی تھی۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟