مصعب روحان (طالبعلم ایم فل، رفاہ یونیورسٹی) اسلام آباد کے ناظم منتخب ۔
حاشر عباسی سیکرٹری جبکہ عزیزالرحمان چودھری ترجمان مقرر ۔

اسلام آباد: اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد کے اراکین نے برادر مصعب روحان کو ناظمِ شہر منتخب کر لیا ہے۔ اجتماعِ ارکان برائے تقسیم کار اسلام آباد کے علاقے F-10 میں واقع مسجد عمار بن یاسر میں منعقد ہوا، جہاں تنظیم کے ناظم مقام نے مشاورت کے بعد مختلف ذمہ داران کا تقرر کیا۔
اس موقع پر تنظیم کے مستقبل کے اہداف پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، جس میں طلبہ کی تعلیمی، اخلاقی اور فکری رہنمائی کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔ ناظمِ شہر نے خطاب کرتے ہوئے تمام ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو دیانت داری اور اخلاص کے ساتھ ادا کریں تاکہ طلبہ برادری کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید برآں، مشاورت کے بعد اہم شعبہ جات کے لیے انچارجز کا تقرر کیا گیا، جن میں طلبہ امور اور بیت المال کے انچارج شامل ہیں۔ تنظیم کے ذمہ داران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں طلبہ کی بہتری اور فکری رہنمائی کے لیے وقف کریں گے۔
اجتماع کے دوران اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد کے آئندہ کے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تنظیم اپنی سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور منظم انداز میں آگے بڑھائے گیhttps://twincitynews.pk/oxford-aqa-was-introduced-in-pakistan/