اسلامک یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے 4500 طلباء کو ہاسٹلز سے بے دخل کرنے کا غیر قانونی فیصلہ، طلبہ میں شدید غم و غصہ
آج سے دو ماہ قبل عید الاضحی سے محض ایک روز قبل ایک انتہائی مختصر نوٹس پر ہاسٹلز میں رہائش پذیر طلباء کو ہاسٹلز سے بے دخل کر دیا گیا ۔
اور رات و رات طلباء کو کشمیر ہائی وے پر در بدر کر دیا گیا ۔
اور اپنے گھروں سے ہزاروں میل دور طلباء کو اپنے گھروں میں واپس جانے کا حکم سنایا گیا ۔
سمر کلاسز کو ڈینز اور فیکلٹی ممبران کی مخالفت کے باوجود آن لائن کر دیا گیا ۔ جس سے طلباء کو ملک میں جاری انٹرنیٹ بحران کی وجہ سے انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
واضح رہے کہ طلباء نے فیسیں آن کیمپس کی دی ہوئی تھیں ۔
اور اب ایک بار پھر نٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی ہاسٹلز میں رہائش پذیر 4500 طلباء کی سیٹیں کینسل کر دی ہیں۔
اور 3 دن کے مختصر نوٹس پر ہاسٹلز سے اپنا سامان اٹھانے کا کہہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ سمر کی چھٹیوں کی وجہ سے تمام طلباء اپنے گھروں میں ہیں ۔
یہ تمام فیصلے غیر قانونی طور پر پرووسٹ کے عہدے پر موجود ایک ریٹائرڈ کرنل کی طرف سے لیے گئے ہیں ۔
جبکہ یونیورسٹی کا قانون صرف ایک ٹیچر کو پروووسٹ بننے کا اہل قرار دیتا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ بارہا چیف جسٹس صاحب اور BOT ممبران کے کہنے کے باوجود آخر کیوں میٹنگ بلانے پر تیار نہیں ہے؟
منسٹری آف ایجوکیشن کی طرف سے اس واضح ہدایت کے باوجود کہ موجودہ صورت حال یونیورسٹی کوئی بڑا فیصلہ نہ لے ، ایک ہیڈاک ملازم کو جامعہ میں پہلے وی پی اور پھر پریذیڈنٹ کا چارج دے دیا گیا۔
ایچ ای سی نے ایک کونفیڈنٹیل خط میں اس بات کا اظہار کیا ہے کہ یونیورسٹی سنگین بد انتظامی کا شکار ہے۔
اس تمام صورت حال میں پرووسٹ صاحب کی طرف سے کسی کے کہنے پر یہ عجیب و غریب پالیسیاں بنا کر طلبہ کو جان بوجھ کر اشتعال دلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اور یونیورسٹی کے اندر کوئی بڑی confrontation کا ماحول بنایا جا رہا ہے۔
اسکے ساتھ شہر کی انتظامیہ کو بلکل غلط معلومات فراہم کی جا رہی ہیں کہ اس طلبہ تحریک کا تعلق کسی سیاسی گروہ یا اینٹی اسٹیٹ ہے۔
انتظامیہ پولیس کو misinform کر کے تصادم کرانا چاہتی ہے۔
ناجائز طور پر اپنے عہدے پر موجود کرنل صاحب کو فوری برطرف کر کے ایک لیگل پرووسٹ لگایا جاۓ۔
یونیورسٹی اپنا نوٹیفکیشن واپس لے۔