انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کا شیڈول جاری
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا میں ہونے والے ایک اور ایسنٹ کا شیڈول جاری کر دیا۔ آئی سی سی نے انڈر19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء کے میچز کا شیڈول اعلان کر دیا۔
13 جنوری سے شروع ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ میں کل16 ٹیمیں کولمبو کے پانچ مختلف مقامات پر 41میچز کھیلیں گی۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ میزبان سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ سمیت 30 جنوری اور یکم فروری کو ہونے والے سیمی فائنلز اور 4 فروری کو فائنل میچ آر پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دیگر وینیوز میں پی سارا اوول، کولمبو کرکٹ کلب ، نونڈسکرپٹس کرکٹ کلب اور سنہالیسے سپورٹس کلب شامل ہیں۔ انڈر 19 ورلڈ کپ 2022ء کی ٹاپ 11 فل ممبرز ٹیموں نے براہ راست ایونٹ میں کوالیفائی کیا ہے جبکہ پانچ ٹیموں نمیبیا، نیپال، نیوزی لینڈ ، سکاٹ لینڈ اور یو ایس اے نے ریجنل کوالیفکیشن ایونٹس کے بعد کوالیفائی کیا۔ ایونٹ کے افتتاحی روز13 جنوری کو تین میچز ہوں گے، میزبان سری لنکا کا مقابلہ آر زمبابوے سے ہوگا۔