معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کیخلاف صندل خٹک کی درخواست پر فیصلہ آگیا

اسلام آباد : پاکستانی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف صندل خٹک کی مقدمہ درج کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی گئی۔حریم شاہ کے خلاف صندل خٹک کی درخواست پر سیشن جج اشفاق تاج نے سماعت کی۔

درخواست گزار صندل خٹک کا اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر میرے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا، ایف آئی اے کو تحریری درخواست دی لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔درخواست گزار نے عدالت میں سماعت کے دوران استدعا کی کہ عدالت حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے ایف آئی اے کو حکم جاری کرے، مجھے سنگین دھمکیاں مل رہی ہیں، عدالت سیکیورٹی فراہم کرے جس پر عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

عدالت کا اپنے ریمارکس میں حکم دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مستقبل میں ایف آئی اے کو قابل ادراک جرم کی شکایت موصول ہوئی تو قانونی کارروائی کرے۔عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست گزار سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے پولیس کو درخواست دیں۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟