اسلام آباد میں افسوسناک حادثے نے 12 زندگیاں نگل لیں

گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گرنے سے 12 مزدور جاں بحق

موسلادھار بارش کے باعث گولڑہ موڑ کے قریب دیوارگرنے سے 12مزدور جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ امدادی ٹیموں نے مشین کی مدد سے 12 لاشیں نکال لی ہیں، مزید افراد کی تلاش کیلئے مشین کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دیوار تقریباً 100 فٹ لمبی اور11 فٹ اونچی تھی جس کے ساتھ پل کی تعمیر کے سلسلے میں موجود مزدوروں نے ٹینٹ لگا رکھا تھا، اس دوران دیوار ان پر گر گئی۔

کمپلیکس ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک لائی جانے والی 12لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہیں، چار زخمی بھی شامل ہیں جو ہیڈ انجری کا شکار ہیں، ان زخمیوں کی سرجری کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر مبشر ڈاہا کا کہنا تھا کہ جاں بحق افرادکی عمریں 19 سے 36 سال کے درمیان ہیں، پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران سکندر کی جانب سے پیرامیڈیکل اسٹاف کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟