انسداد دہشتگردی راولپنڈی خصوصی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت

سابق وفاقی وزیر شہر یار آفریدی کی حاضری کے بعد کسی کارروائی کے بغیر سماعت 7 اگست تک ملتوی

راولپنڈی (احسن رضا): انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج حامد حسین نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں کارکنوں کو تشدد اور جلائو گھیرائو کی ترغیب اور اکسانے کے الزام کے تحت گرفتار سابق وفاقی وزیر شہر یار آفریدی کی حاضری کے بعد کسی کارروائی کے بغیر سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔گزشتہ روز سماعت کے موقع پر شہریار آفریدی کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر شہر یار آفریدی کے وکیل بھی عدالت میں موجود تھے یاد رہے کہ تھانہ آر اے بازار پولیس نے 9 مئی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے علاوہ تعزیرات پاکستان 1860 کی دفعات 353،186، 147،148،149 اور 436 کے تحت مقدمہ نمبر 708 درج کیا تھا جس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران جی ایچ کیو گیٹ پر حملے ، توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو سمیت دیگر الزامات تھے جبکہ اس کا ذمہ دار شہر یار آفریدی کو قرار دیا گیا تھا۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟