سعودی فٹبال کلب الہلال کی کیلین مباپے کیلئے 30 کروڑ یورو کی ریکارڈ بولی

سعودی عرب کے فٹبال کلب الہلال  نے فرانسیسی فٹبالر کلیان امباپے کیلئے اب تک کی سب سے بڑی بولی لگا دی۔

رپورٹس کے مطابق 24 سالہ فرانسیسی فٹبالر پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کا حصہ ہیں اوران کا کلب کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ باقی ہے۔

امباپے نے معاہدے میں توسیع سے انکار کیا ہے جس کے بعد سے کلب اور فٹبالر کے درمیان دوریاں پیدا ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق سعودی فٹبال کلب الہلال نے امباپے  کو پی ایس جی سے ریلیز کرنے کیلئے 332 ملین ڈالرز یعنی 33 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی بولی لگائی ہے اور یہ اب تک کی ریکارڈ پیشکش ہے۔

یہ بولی برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار کے بارسلونا سے ریلیز کیلئے پی ایس جی کی جانب سے 263 ملین ڈالرز یعنی 26 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز سے زائد ہے اور رپورٹس کے مطابق سعودی کلب فٹبالر کو معاہدے کی صورت میں اس سے کہیں زیادہ معاوضے کی پیشکش کا ارادہ رکھتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امباپے اور بولی لگانے والے کلب کے درمیان اس حوالے سے باقاعدہ بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ہے اور امکان یہی ہے کہ اسٹار فٹبالر ریال میڈرڈ میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔

خیال رہے کہ اسٹار فٹبالر رونالڈو بھی سعودی کلب النصر کا حصہ ہیں۔ رونالڈو اور سعودی کلب کے درمیان ڈھائی سالہ معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت النصر کلب انہیں 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز معاوضہ ادا کرے گا۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟