ونڈ میسن کمپنی سعودیہ کے پارٹنرز شکیل احمد کیانی اور ولی خان کے اعزاز میں انقرہ، ترکیہ میں پروقار عشائیہ
تقریب کی میزبانی گون ایئر (GONAIR) کے سی ای او علی اور ان کی ہمشیرہ نے کی،

انقرہ (نمائندہ خصوصی) — ونڈ میسن کمپنی سعودیہ کے پارٹنرز شکیل احمد کیانی اور ولی خان کے اعزاز میں انقرہ، ترکیہ میں پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس یادگار تقریب کی میزبانی گون ایئر (GONAIR) کے سی ای او علی اور ان کی ہمشیرہ نے کی، جنہوں نے اپنی مہمان نوازی اور خوش اخلاقی سے محفل کو مزید یادگار بنا دیا۔
تقریب میں دبئی سے خصوصی طور پر شریک ہونے والے معروف کاروباری شخصیت مسٹر اینڈ مسز جاوید رشید بھی موجود تھیں۔ اس کے ساتھ رجب، جو ماضی میں پاکستان میں ترک سفارت خانے میں کمرشل اتاشی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور اس وقت انقرہ میں وزارتِ تجارت کے ساتھ وابستہ ہیں، نے بھی اپنی شرکت سے تقریب کو وقار بخشا۔
مہمانانِ اعزاز شکیل احمد کیانی اور ولی خان نے اس شاندار تقریب کے انعقاد پر میزبانی کرنے والے اہلِ خانہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے مواقع نہ صرف تعلقات کو مضبوط کرتے ہیں بلکہ پاکستان، ترکی اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان کاروباری تعاون کے نئے در وا کرتے ہیں۔