ڈی سی اسلام آباد کا کورنگ ٹائون میں برساتی نالے کا دورہ
اسلام آباد (ٹوئن سٹی نیوز):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے منگل کے روز(19 جولائی 2022)کورنگ ٹائون میں برساتی نالے کا دورہ کیا۔
اسی دوران ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ گزشتہ بارشوں کی وجہ سے کورنگ ٹاؤن کے علاقے میں نالے کے گرد لگی دیوار طغیانی کی وجہ سے گر گئی تھی، نالے کے گرد دیوار کی تعمیر پر دوبارہ کام شروع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بارشوں کے نقصان سے بچنے کے لئے دیوار کی تعمیر کرائی جا رہی ہے۔
ڈی سی عرفان نواز میمن کا کورنگ ٹاون میں برساتی نالے کا دورہ گزشتہ بارشوں کے دوران کورنگ ٹاؤن کے علاقے میں نالے کے گرد لگی دیوار طغیانی کی وجہ سے گر گئی تھی۔نالے کے گرد دیوار کی تعمیر پر دوبارہ کام شروع کر دیا گیا ہے,بارشوں کے نقصان سے بچنے کے لئے دیوار کی تعمیر کرائی جا رہی ہے pic.twitter.com/zfDRQ9SUpe
— Office of Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) July 19, 2022