راولپنڈی،چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری ملزمان گرفتار

راولپنڈی (احسن رضا) : راولپنڈی پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری ملزمان گرفتارکر لئے۔ تھانہ نیوٹائون پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کاشف اورجلیل کو گرفتارکرلیا جو گزشتہ سال سے نیوٹائون پولیس کو مطلوب تھے جبکہ تھانہ کینٹ پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری خیام کو گرفتار کرلیا۔جوسال2021 سال سے کینٹ پولیس کو مطلوب تھا۔

یاد رہے تعزیرات پاکستان 1860 کی دفعہ 489 ایف کے مطابق، "جو بھی بے ایمانی سے قرض کی دوبارہ ادائیگی یا کسی ذمہ داری کی تکمیل کے لیے چیک جاری کرتا ہے جس کی پیشکش پر وہ ڈس آنر ہو جاۓ، اسے قید یا جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں گی، جب تک کہ وہ قائم نہ کرسکے، جس کے لیے ثبوت کا بوجھ اس پر پڑے گا، کہ اس نے اپنے بینک کے ساتھ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات کیے تھے کہ چیک آنرڈ ہو گا اور یہ کہ بینک چیک کو آنرڈ نہ کرنے میں غلطی پر تھا۔”

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟