چینی صدر کا پاکستان کیلئے اہم پیغام آ گیا

چینی صدر شی جن پنگ نے 31 جولائی کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے آغاز کی دسویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب کے نام تہنیتی ( مبارکبادی) پیغام بھیجا ہے۔

اپنے پیغام میں چینی صدر نے کہا کہ ‘2013 میں سی پیک کے افتتاح سے لے کر اب تک دونوں ملک مشترکہ تعمیر اور شیئرنگ کے اصولوں کے مطابق سی پیک منصوبوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ان منصوبوں کی بدولت پاکستان کی اقتصادی و سماجی ترقی کو نئی قوت ملی ہے’۔

انہوں نے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری چین اور پاکستان کے درمیان چار موسموں کی دوستی کا جیتا جاگتا ثبوت بن گئی ہے۔یہ راہداری دونوں ممالک کے درمیان نئے دور میں قریب تر چین پاک ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینے میں اہم حمایت بھی فراہم کر چکی ہے۔

صدر شی جن پنگ نے مزید کہا کہ چاہے بین الاقوامی صورتحال میں کتنی ہی تبدیلیاں رونماکیوں نہ ہوں، چین ہمیشہ ثابت قدمی سے پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ ہم مزید گہرا تعاون کرتے ہوئے چین پاک آل ویدر اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کو نئی بلندی تک پہنچائیں گے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟