بھارتی فلم انڈسٹری کا بڑا نام چل بسا؛ بالی ووڈ میں سوگ کا سماں

بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر کا انتقال ہو گیا ہے۔
(محمد عمر، نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز)
بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر صدیق اسماعیل کا انتقال ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور کرینہ کپور کی سپر ہٹ فلم ’’باڈی گارڈ‘‘ کی ہدایتکاری دینے والے ڈائریکٹر صدیق اسماعیل کو 7 اگست کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکے اور 8 اگست کو چل بسے۔
اسماعیل کو تقریباً ایک ماہ قبل ’جگر کی دائمی بیماری‘ کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جن کا علاج تاحال جاری تھا اور وہ پہلے سے بہتر تھے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ صدیق اسماعیل کو سانس کی خرابی کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا اور طبی انتظامات سے ان کی حالت میں بہتری آئی تھی، کچھ روز قبل انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا تھا اور وہ آکسیجن پر تھے۔
علاج کے دوران صدیق اسماعیل کو دل کا شدید دورہ پڑا جس کے بعد ان کی ایمرجنسی انجیو پلاسٹی بھی کی گئی۔