سوا سال میں حکومت کی جانب سے 95 بلز منظور کروائے گئے

اسلام آباد: (اسامہ قذافی، نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز) پندرھویں قومی اسمبلی آج تحلیل کر دی جائے گی۔ 2018 کے عام انتخابات میں بننے والی قومی اسمبلی میں دو وزرائے اعظم رہے۔ عمران خان نے ساڑھے تین سال بطور وزیر اعظم فرائض سر انجام دیے تاہم اس کے بعد ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی جو کامیاب رہی اور پی ڈی ایم اتحاد کی جانب سے شہباز شریف کو وزیر اعظم بنا دیا گیا۔ شہباز شریف کا سوا سالہ دور حکومت نہایت مشکل اور عوام کیلئے مشکلات سے بھرپور رہا۔ اس سوا سال میں حکومت کی جانب سے 95 بلز منظور کروائے گئے۔ بالخصوص آخری چند دنوں میں تو بجلی کی سی رفتار سے قانون سازی کی گئی اور دھڑا دھڑ بل پاس کیے گئے۔ ان 95 بلوں میں صحافیوں کے تحفظ کا بل، اخبارات و نیوز ایجنسیوں کی رجسٹریشن کا بل، آفیشل سیکرٹ ایکٹ، وفاقی اردو یونیورسٹی کا بل، پاکستان نرسنگ کونسل کا بل، الیکشن ترمیمی بل، فنانس بل، حرمت قرآن بل، سپریم کورٹ ترمیمی بل، تحفظ وکلا بل، قانون شہادت بل، ریلوے بل، پاکستان تمباکو بورڈ کا بل، نیب ترمیمی بل سمیت کئی دیگر بل شامل ہیں جو قومی اسمبلی سے پاس کیے گئے اور قانون کا حصہ بن گئے

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟