ژوب کینٹ حملے میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوگئی

ژوب حملے میں ملوث 3 دہشت گردوں کی شناخت افغان شہریوں کے طور پر ہوئی ہے اور دہشت گردوں کا تعلق افغانستان کے صوبہ قندھار سے ہے۔

پاکستان نے افغان دہشت گردوں کی تصدیق پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ نے افغان سفارت خانے کو افغان دہشت گردوں کی لاشیں وصول کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دفترخارجہ نے دہشت گرد کارروائیوں میں مسلسل افغان دہشتگردوں کی شمولیت اوردہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا اور شدید مذمت کی ہے۔

خیال رہے کہ  ژوب کینٹ میں دہشت گرد حملے میں 5 دہشتگرد مارے گئے تھے۔ آپریشن میں بہادری سے لڑتے ہوئے 9 جوان شہید ہوئے تھے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟