بھارتی خاتون انجو اور نصر اللہ کو پلاٹس سمیت قیمتی تحائف ملنے لگے، بھاری رقوم کے چیکس بھی شامل

پاکستان پہنچ کر شادی کرنے والی بھارتی خاتون انجو کو پلاٹس سمیت قیمتی تحائف ملنے لگے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے واہگہ کے راستے پاکستان کی سیاحت کے نام اپنے دوست نصر اللہ سے ملنے کے لیے پاکستان آنے والی خاتون کو شادی کے بعد اب دیر بالا میں قیمتی تحائف ملنے لگے ہیں جن میں بھاری رقوم کے چیکس بھی شامل ہیں۔

 

نصراللہ اور فاطمہ کے اعزاز میں دعوتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق بعض اسٹیٹ سے وابستہ لوگ اپنی زمینوں کے پروجیکٹس کی تشہیر کے لیے انجو کی متنازعہ شہرت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور حال ہی میں دونوں کو پلاٹوں سمیت عمرہ پیکج بھی دیا گا۔نصر اللہ کی کوشش ہے کہ فاطمہ کے ویزے میں توسیع ہو جائے جس کی مدت ابھی صرف ایک ماہ کے لیے ہے۔

خیال رہے کہ انجو نامی بھارتی خاتون گذشتہ ہفتے پاکستان پہنچی تھی جس نے گذشتہ ہفتے دیر بالا میں پاکستانی نوجوان نصر اللہ سے نکاح کرلیا تھا۔ مالاکنڈ ڈویڑن کے ڈی آئی جی ناصر محمود ستی نے انجو اور نصراللہ کے نکاح کی تصدیق کی اور بتایا کہ بھارتی خاتون نے اسلام قبول کرکیاپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے۔ ڈی آئی جی مالا کنڈ کے مطابق دونوں کا نکاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوا جس کے بعد بھارتی خاتون کو پولیس کی نگرانی میں عدالت سیگھر منتقل کردیا گیا ۔

خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنی مرضی سے دوست نصر اللہ کے پاس آئی ہوں، یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں اور علاقہ بہت خوبصورت ہے۔ خاتون نے پہلی بار ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’قانونی طریقے سے پاکستان آئی ہوں، یہاں خود کو محفوظ سمجھتی ہوں، میڈیا والے میرے بچوں اور رشتے داروں کو پریشان نہ کریں، جو بات کرنی ہے مجھ سے کریں، قانونی طریقے سے پلاننگ کے ساتھ پاکستان آئی ہوں‘۔ بھارتی خاتون انجو نے عدالت میں اپنا بیان حلفی بھی جمع کرادیا ہے جس میں انجو کا کہنا ہے کہ میرا سابق نام انجوتھا اور میرا تعلق عیسائی مذہب سے تھا، میں نے خوشی اور اپنی مرضی سے دین اسلام قبول کیا ہے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟