پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

اسلام آباد (اسامہ قذافی، نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز) مردان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

سابق وزیر مملکت و مرکزی رہنماپی ٹی آئی علی محمد خان کی ضمانت کیلئے درخواست پر مرادن کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملا وزیر نے سماعت کی۔

مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف علی محمد خان کی جانب سے ندیم شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

بعدازاں مردان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن کے مطابق علی محمد خان پر ترقیاتی سکیم من پسند ٹھیکیداروں کو دینے کا الزام ہے، اس غیرقانونی الاٹمنٹ سے سرکاری خزانے کو 1 کروڑ 78 لاکھ روپے نقصان پہنچا۔

دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے یہ احکامات جاری کیے ہیں کہ اب علی محم خان کع مزید کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے جس کے بعد یہ امید ظاہرکی جا رہی ہے کہ پی ٹی آئی رہنما لمبے عرصے بعد رہا ہو جائیں گے

پی ٹی آئی رہنما پچھلے تین ماہ سے پولیس کی تحویل میں ہیں جس دوران متعدد بار ان کی ضمانت منظور ہوئی تاہم دوسرے مقدمات میں ان کو گرفتار کر لیا جاتا رہا تاہم اب بالآخر یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کو واپس گرفتار نہیں کیا جائے گا

یاد رہے کہ اس سے قبل علی محمد خان کو مسلسل پانچ مرتبہ رہائی کے فورا بعد پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟