پمز اسپتال میں اہم تقریب، بیرون ملک سے خاتون سرجن ڈاکٹر کی بھی شرکت

اسلام آباد (ٹوئن سٹی نیوز) ایم سی ایچ آڈیٹوریم میں 23 ستمبر 2025 کو منعقدہ سیمینار "From Trauma to Recovery: Elevating Burn Treatment Standards” میں ماہرینِ صحت، حکومتی نمائندگان اور بین الاقوامی مہمان شریک ہوئے، تقریب کے چیف گیسٹ وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال تھے
جنہوں نے کہا کہ برن مریضوں کی فوری اور معیاری دیکھ بھال حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، جنوبی افریقہ سے آئی ہوئی اسپیشلسٹ سرجن ڈاکٹر نکی ایلورٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برن علاج میں بین الاقوامی معیار اور تربیت یافتہ عملہ ہی کامیابی کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر عبدالخالق نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسٹیم سیل بینک اور برن سنٹر کا قیام مستقبل کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا، اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر تنویر خالق، پروفیسر رانا عمران سکندر، پروفیسر ڈاکٹر شفیق وقار اور دیگر ماہرین بھی موجود تھے، تقریب میں سید مصطفی کمال نے اسٹیم سیل اور اسکن بینک کا افتتاح کیا جس کی سائنسی تفصیلات ڈاکٹر محمد راؤف احمد نے بیان کیں، سید مجاہد گیلانی انچارج برن آئی سی یو نے برن یونٹ کے عملی مسائل پر روشنی ڈالی، اختتام پر سوال و جواب کا سیشن اور برن سنٹر میں Hands-on ورکشاپ بھی منعقد ہوئی جس میں نوجوان ڈاکٹروں اور عملے نے براہِ راست تربیت حاصل کی۔