پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا جمعہ کو اسلام آباد میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان
احتجاجی مظاہرہ جمعۃ المبارک کو سہ پہر 04 بجے نیشنل پریس کلب کے باہر کیا جائے گا
اسلام آباد(ٹوئن سٹی نیوز)پاکستان مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے رہنماؤں نے اسرائیلی جارحیت کا شکار فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف 13 اکتوبر جمعۃ المبارک کو یوم احتجاج کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں مرکزی احتجاجی مظاہرہ جمعۃ المبارک کو سہ پہر 04 بجے نیشنل پریس کلب کے باہر کیا جائے گا جس میں شہر بھر سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان و ذیلی تنظیمات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابسطہ شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔منگل کو ضلعی سنٹرل کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ اسلام آبا د کے ضلعی صدر چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ،انعام الرحمان،یاسر عرفات بٹ،محمد شوکت سلفی،رانا زاہد مقبول،میڈیاکوآرڈنیٹر نوید احمد ودیگر کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا وہی مؤقف ہے جو مؤقف بانی پاکستان محمد علی جناح کاہے،مرکزی مسلم لیگ فلسطینیوں کی جدوجہد کی مکمل حمایت اور اسرائیل کو ایک ناجائز ریاست تصور کرتی ہے،اسرائیل بدترین جنگی جرائم کی مرتکب ایک ناجائز ریاست ہے اقوام عالم کو چاہئے کو وہ مظلوم فلسطینیوں کی مدد کیلئے اپنا کردار ادا کریں،حکومت پاکستان مظلوم فلسطینیوں کیلئے عالمی سطح پر آواز بلند کرے،اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں کی جانب سے حالیہ مزاحمت فطری عمل ہے،اقوام عالم فلسطینیوں کو ان کا حق دلانے کیلئے اپنا کردار ادے کرے۔ ضلعی صدر مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد چوہدری شفیق الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ جمعۃ المبارک کو اسلام آباد بھر میں یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منائے گی علماء ومشائخ ونگ پاکستان مرکزی مسلم لیگ اسلام آبادکی اپیل پر جمعۃ المبارک کو علماء اکرام اپنے خطبات جمعہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کریں گے جبکہ خطبہ جمعہ کے بعد اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے بڑا احتجاجی مظاہرہ جمعۃ المبارک کے بعد سہ پہر 04 بجے نیشنل پریس کلب اسلا م آباد کے باہر ہو گا جس میں شہر بھر سے کارکنان و عام شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔مرکز