نادرا وین لوٹنے والے ملزمان گرفتار
تھانہ پیرودھائی پولیس نے نادرا کی وین کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا

راولپنڈی (ٹوئن سٹی نیوز) تھانہ پیرودھائی پولیس نے نادرا کی وین کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ،پویس کے مطابق گرفتار ملزمان میں چٹا خان گینگ کے 3 کارندے شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اور نادرا وین سے لوٹا گیا کیمرہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت حسن عرف چٹا خان، ہارون خان اور عبدالوہاب کے ناموں سے ہوئی۔