وکیل گرفتاری کی مذمت،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کا وفاقی پولیس کا کچہری میں داخلہ بند کرنے کا اعلان
اسلام آباد (احسن رضا): ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی پیشی کے موقع پر سید علی اصغر ایڈووکیٹ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے وفاقی پولیس کا داخلہ کچہری میں بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔سیکرٹری بار رائے اسد نوید بھٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بار ایسوسی ایشن اپنے رکن سید علی اصغر ایڈووکیٹ کی وفاقی پولیس کی جانب سےگرفتاری کی مذمت کرتی ہے۔صدر بار چوہدری قیصر امام ایڈووکیٹ کی صدارت میں ہنگامی اجلاس بھی ہواجس میں اس عمل کو غیر قانونی ، غیر اخلاقی اور ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے گزشتہ روز عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا گیا اور ہڑتال کی گئی ، اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ اسلام آباد بار ایس ایچ او تھانہ ترنول کی معطلی اور پولیس کے معافی مانگنے تک احتجاج جاری رکھے گی۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے کچہری میں احتجاجی مارچ بھی کیا ۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا وفاقی پولیس کا کچہری میں داخلہ بند کرنے کا اعلان۔نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔#IslamabadBarAssociation #Islamabad pic.twitter.com/YUlc6ku0kg
— Chaudhry Ahsan Raza Jutt (@AhsanRaza_Jutt) March 29, 2023