مرکزی مسلم لیگ پاکستان میں خدمت اور معاشرے کی تعمیر کی سیاست کو پروان چڑھا رہی ہے:خالد مسعود سندھو

اسلام آباد میں مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے ایک لاکھ افراد تک روزانہ سحری پہنچانے کیلئے پی ڈبلیو ڈی،دعا چوک غوری ٹاؤن،آئی یٹ مرکز،فلاور مارکیٹ ایف سیون مرکز،جی الیون ون،جی تھرٹین ٹو اور ای الیون مارگلہ روڈ پر سات گرینڈ سحری کچن قائم

اسلام آباد(ٹوئن سٹی نیوز)مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان گھر گھر سحری پہنچا کر خدمت انسانیت کا کام کر رہے ہیں،پاکستان میں اب صرف خدمت کی سیاست رہے گی،مرکزی مسلم لیگ باقی سیاسی جماعتوں کو بھی مجبور کر دے گی کہ وہ اپنی بقاء کیلئے عوام کی خدمت کریں،جن پارٹیوں نے عوام کی خدمت نہ کی اب وہ سیاست میں زندہ نہیں رہیں گی،ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ خالد مسعود سندھونے اسلام آباد کے سات مختلف گرینڈ سحری پوائنٹس کے وزٹ کے موقع پر کیا،اس موقع پر قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نامزد اُمیدواران چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ،انعام الرحمان،محمد نوازچیمہ کے علاوہ خالد نیک،ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی،محمد احسن تارڑ،یاسر عرفات بٹ،پی ایم ایم ایل اسلام آباد کے میڈیا کوآرڈنیٹر نوید احمد سمیت دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔اسلام آباد میں مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے ایک لاکھ افراد تک روزانہ سحری پہنچانے کیلئے پی ڈبلیو ڈی،دعا چوک غوری ٹاؤن،آئی یٹ مرکز،فلاور مارکیٹ ایف سیون مرکز،جی الیون ون،جی تھرٹین ٹو اور ای الیون مارگلہ روڈ پر سات گرینڈ سحری کچن بنائے گے ہیں جہاں سحری پکا کر تیار کی جاتی ہے اور پھر مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان ان مقامات سے سحری لے کر قریبی علاقوں میں گھر گھر جا کر سحری فراہم کرتے ہیں،اس سارے کام کو سرانجام دینے کیلئے بیسیوں باورچی اور مرکزی مسلم لیگ کے سینکڑوں کارکنان رات گئے تک مصروف رہتے ہیں۔منگل کو مختلف سحری پوائنٹس کے وزٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو،چوہدری شفیق الرحمان،مزمل اقبال ہاشمی،خالد نیک ودیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ پاکستان میں خدمت اور معاشرے کی تعمیر کی سیاست کو پروان چڑھا رہی ہے اسلام آباد سمیت پورے ملک میں اپنی مدد آپ کے تحت مرکزی مسلم لیگ کے تین بڑے منصوبے،سحری پروگرام،سستی روٹی تندور اور سستے سبزی سٹال چل رہے ہیں ان منصوبہ جات سے مہنگائی کی ستائی عوام کو کچھ نہ کچھ ریلیف مہیا کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔ملک میں اس وقت ملک میں جو مہنگائی کی لہر ہے اس نا صرف غریب آدمی بلکہ مڈل کلاس طبقہ بھی پریشان ہے ایسی صورتحال میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے سحری پروگرام،سستی روٹی تندور اور سستے سبزی سٹال کے ذریعے عوام کو کچھ ریلیف دینے کی کوشش کی ہے

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟