سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج

اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں مقدس کتاب پر ہونے والے گھناؤنے حملے کو مسلمان کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔مرکزی مسلم لیگ

اسلام آباد (احسن رضا):اسلام دشمن انتہا پسند عناصر کی جانب سے سویڈن میں سرکاری حکام کی سرپرستی میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے گھناؤنے فعل کے خلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاجی مظاہرے میں اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں مرکزی مسلم لیگ کے نامزد امیدواروں،کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرے میں شریک شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر قرآن ہماری ریڈ لائن،قرآن مجید کی بے حرمتی بدترین مغربی دہشتگردی،شیم آن سویڈن جیسے جملے درج تھے اس موقع پرشرکاء نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا اور انتہاپسندی اور سویڈن حکام کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔احتجاجی مظاہرے سے مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین محمد نواز چیمہ،باروز خان،محمد گلفام، شیخ مشاہد حسین،عالمی تحریک پنجتن پاک کے سربراہ پیر عظمت سلطان،تاجر رہنما اجمل بلوچ، ودیگر کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی اور نذر آتش کرنے کے گھناؤنے فعل سے دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کو تکلیف ہوئی ہے،اس گھناؤنے فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،مغرب میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے،قرآن مجید ہم مسلمانوں کی ریڈ لائن ہے اس کی بے حرمتی پر مسلمان چپ نہیں رہ سکتے،مغرب نے اگر اپنا طرزعمل نہ بدلا تو اس سے نفرتیں پیدا ہوں گی جو دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہیں،مقررین کا مزید کہنا تھا کہ مسلم ممالک بالخصوص حکومت پاکستان اس واقعے کو رسمی مذمت کی بجائے عالمی فورمز پر بھرپور انداز سے اٹھائے اور اس واقعہ میں ملوث عناصر کو قرارواقعی سزا دلوائی جائے

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟