اسلام آباد کی معروف سماجی شخصیت چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ
اسلام آباد (ٹوئن سٹی نیوز) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی معروف سماجی شخصیت اور اسلام آباد کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم شہری اتحاد "خدمت کمیٹی” کے سرپرست چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46 اسلام آباد سے قومی سیاست میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز G-11 مرکز میں اہل حلقہ کے ایک بڑے اکٹھ کے موقع پر کیا اس سے قبل چوہدری شفیق الرحمان کا اسلام آباد میں مختلف فلاحی کاموں کے حوالے سے ایک اچھا تعارف موجود ہے، ان کی سرپرستی میں کام کرنے والی خدمت کمیٹی کے تحت اسلام آباد میں فری دسترخوان، صاف پانی کی فراہمی اور ہنگامی صورتحال میں فوری امداد جیسے کام ہو رہے ہیں حالیہ رمضان المبارک میں خدمت کمیٹی کے زیراہتمام چلنے والا میگا سحری پوائنٹ ناصرف جڑواں شہروں بلکہ ملک بھر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا جہاں سے روزانہ کی بنیاد پر پچاس ہزار سے زائد لوگوں کو ان کی دہلیز پر سحری پہنچائی جاتی تھی، اہل علاقہ نے چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے، چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ نے اللہ اکبر تحریک کے ٹکٹ اور کرسی کے نشان پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،ٹوئن سٹی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اللہ اکبر تحریک نظریہ پاکستان اور خدمت انسانیت کو بنیاد بنا کر سیاست کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ اللہ اکبر تحریک کے ٹکٹ پر قومی سیاست میں اپنا کردار ادا کروں گا