اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات: امیدواران کا الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ
وفاقی دارلحکومت اسلا م آباد میں بلدیاتی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے بڑے پیمانے پر واضح بے ضابطگیوں، ووٹرز کے ووٹ کی اِدھر اُدھر منتقلی، ووٹرز کے ووٹ کینسل ہونے اور ووٹ شفٹ کروانے کے باوجود ووٹ تبدیل نہ ہونے کے خلاف اللہ اکبر تحریک کا احتجاج
اسلام آباد (نیوز ڈیسک )الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر واضح بے ضابطگیوں کے خلاف بلدیاتی انتخابات کے امیدواران کا احتجاجی مظاہرہ ،نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز سید شیراز حسن کے مطابق الیکشن کمیشن آفس کے باہر اللہ اکبر تحریک کے امیدواران برائے بلدیاتی انتخابات نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت صدر اللہ اکبر تحریک اسلام آباد چوہدری شفیق الرحمان کر رہے تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدیاتی انتخابات کیلئے چیئرمین و کونسلرز کے امیدواران اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے،بڑے پیمانے پر ووٹ کو اِدھر اُدھر منتقل کیا گیا ہے،جن لوگوں نے ووٹ ٹرانسفر کیلئے درخواست دی ان کے ووٹ بھی ٹرانسفر نہیں کئے گئے اور مارے ووٹرز کے ووٹ ان کے علاقے سے میلوں دور شفٹ کر دئے گئے ہیں،8300 پر جو ایس ایم ایس والی معلومات ہے اور الیکشن کمیشن آفس جا کر جو معلومات لیتے ہیں دونوں میں فرق ہوتا ہے،یہ دھاندلی کا نیا طریقہ ہے کہ ووٹرز کو غلط فہمی میں مبتلا کر کے ووٹ سے محروم رکھا جائے۔