کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے، اسی وجہ سے انتخابی امیدوارں نے بھاگ دوڑ تیز کردی

اسلام آباد عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے، اسی وجہ سے انتخابی امیدوارں نے بھاگ دوڑ تیز کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز نےاین اے 120 لاہور سے کاغذات جمع کرا دیے، جبکہ ملتان سے شاہ محمود قریشی اور جاوید ہاشمی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق نے بہاولنگر سے کاغذات جمع کرائے، عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈار خواجہ آصف کے خلاف میدان میں اترگئیں اور اپنے کاغذات نامزدگی این اے 71 سے جمع کرا دیے۔

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سوات سے الیکشن لڑیں گے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان، جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بھی کاغذات جمع کراچکے ہیں۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے 8 فروری 2024 کا الیکشن لڑنے کے لیے اپنی والدہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے روایتی حلقے این اے 196 لاڑکانہ کا انتخاب کیا ہے۔

آئی پی پی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین نے ملتان سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 ملتان سے بھی متوقع امیدوار ہوسکتے ہیں، انہوں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

کراچی کے حلقے این اے 242 پر بڑا دنگل سجنے کو تیار ہے، جہاں ن لیگ کے صدر شہباز شریف، ایم کیو ایم پاکستان کے مصطفیٰ کمال اور پاکستان پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل مدمقابل ہوں گے۔

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں، این اے 242 سے مصطفیٰ کمال ایم کیوایم کے امیدوار ہیں۔

شہباز شریف این اے 132 قصور سے الیکشن لڑیں گے، بلاول بھٹو این اے 128 لاہور سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
جاوید ہاشمی اور شاہ محمود قریشی نے این اے 150 سے اور یوسف رضا گیلانی نےاین اے 148 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

مریم نواز قومی اسمبلی کی دو اور پنجاب اسمبلی کی تین نشستوں پر الیکشن لڑیں گی۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال پچیس سے تیس دسمبر تک ہوگی، جبکہ ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں تین جنوری تک دائر کی جاسکیں گی۔

آخری دن ہونے کے باعث ملک بھر میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی ڈویژن میں مجموعی طور پر 1405 فارم جمع ہوچکے ہیں۔

 

کراچی ڈویژن سے قومی اسمبلی کی 22 نشستوں کیلئے 333 فارم اور صوبائی اسمبلی کی 47 نشستوں کیلئے 1072 فارم جمع کرائے جاچکے ہیں۔

بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16 نشستوں کیلئے 332 فارم جمع کرائے جاچکے ہیں۔

اسلام آباد کے تین حلقوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی تعداد 121 ہوگئی ہے

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟