پاکستان کی ابھرتی ہوئی ریزن آرٹسٹ امبرین عامر

پاکستان میں ریزن آرٹ تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ ریزن ایک ایسا کیمیکل ہے جو آرٹ ورک، ڈیکوریشن اور فرنیچر ڈیزائن میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس آرٹ نے حالیہ برسوں میں نمائشوں اور سوشل میڈیا پر خاص جگہ بنائی ہے۔
اسی فن میں ایک نمایاں نام امبرین عامر کا ہے، جو “Naqsh by MB” کے نام سے کام کرتی ہیں۔ وہ ریزن آرٹ کے ساتھ ساتھ فرنیچر آرٹ بھی بناتی ہیں۔ مختلف ایگزیبیشنز میں ان کے کام کو بے حد پسند کیا گیا، جن میں Empower Her Exhibition بھی شامل ہے۔
امبرین عامر کے مطابق، ان کے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ:
انہوں نے اپنا آرٹ کا سفر کووِڈ 2020 کے دوران شروع کیا، جب حالات کے باعث سب گھروں تک محدود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابتدا میں اپنا کام آن لائن شیئر کیا، اور اچھی رسپانس کے بعد لوگوں نے ان سے سیشنز لینے شروع کیے، جس کے بعد انہوں نے باقاعدہ سیشنز کا آغاز کیا۔
ان کے مطابق وہ بنیادی طور پر فائن آرٹس کی طالبہ رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی کم عمری میں ہونے اور بچوں کی پرورش کے باعث کچھ وقت کے لیے آرٹ سے دور رہنا پڑا، لیکن جیسے ہی بچے بڑے ہوئے تو انہوں نے دوبارہ اپنے شوق کو پیشے کے طور پر اپنایا۔
ریزن کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ ایک خاص کیمیکل ہے جو آرٹ میں خوبصورتی اور گہرائی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اور وہ زیادہ تر اسی میڈیم میں کام کرتی ہیں۔ ساتھ ہی وہ فرنیچر آرٹ بھی تیار کرتی ہیں جسے لوگوں نے بہت پسند کیا۔
ان کے مطابق انہوں نے اب تک مختلف ٹی وی چینلز پر انٹرویوز دیے ہیں، جہاں ان کے کام کو بھرپور سراہا گیا۔ نمائشوں میں ملنے والی تعریف ان کے لیے بڑی حوصلہ افزائی ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ پاکستان میں ریزن آرٹ کو مزید فروغ ملے اور خواتین اس فن کے ذریعے اپنے ٹیلنٹ کو آگے بڑھا سکیں



