فرحین چوہدری خلیجی میٹ سپلائی انڈسٹری کی تاریخ میں پہلی خاتون کمرشل لیڈر

فرحین چوہدری خلیجی میٹ سپلائی انڈسٹری کی تاریخ میں پہلی خاتون کمرشل لیڈر
خلیجی ممالک کی گوشت سپلائی مارکیٹ جو دہائیوں سے مردوں کی اجارہ داری سمجھی جاتی رہی ہے اب ایک نئی سمت اختیار کر رہی ہے۔
فرحین چوہدری GCC خطے میں میٹ سیلنگ اور سپلائی سیکٹر کی کمرشل لیڈرشپ سنبھالنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔
فرحین بطور کمرشل سیلز ہیڈ سعودی عرب، بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات میں ریٹیل اور HoReCa (ہوٹلز، ریسٹورنٹس، کیٹرنگ) دونوں مارکیٹوں کو سر کرتی ہیں، جہاں وہ سپلائر کوآرڈینیشن، پروڈکٹ ایلوکیشن، ڈسٹری بیوشن اور کیٹیگری گروتھ کے ہر مرحلے کی نگرانی کرتی ہیں۔
یہ کامیابی صرف ایک کارپوریٹ منصب نہیں بلکہ GCC agribusiness میں خواتین کی کمرشل اثر انگیزی کا ایک تاریخی سنگ میل ہے۔
ایک ایسا سیکٹر جس میں خواتین کی نمائندگی تقریباً نہ ہونے کے برابر تھی وہاں فرحین نہ صرف داخل ہوئی ہیں، بلکہ فرنٹ لائن کمرشل لیڈرشپ تک پہنچی ہیں۔
فرحین کا ماننا ہے کہ حقیقی طاقت صرف نتائج میں ہے۔
ان کے الفاظ میں:
"باریرز’ بریک تھرو پرفارمنس سے ہوتے ہیں شور سے نہیں”
وہ مارکیٹ کی ڈیٹا ڈرِون ڈیمانڈ، اسٹرکچرڈ سپلائی چین موومنٹ، اور خطے بھر کے خریداروں کے ساتھ لانگ ٹرم partnership building پر فوکس رکھتی ہیں ایسے وقت میں جب GCC کی فوڈ اور میٹ ٹریڈ انڈسٹری تیزی سے اسکیل ہو رہی ہے۔
فرحین چوہدری اس بات کی واضح مثال ہیں کہ غیر روایتی کیٹیگریز میں بھی خواتین کمرشل لیول پر لیڈ کرسکتی ہیں اور نتائج سے مارکیٹ narrative بدل سکتی ہیں۔ یہ Middle East agribusiness کے لیے ایک نیا تاریخی لمحہ ہے



