جنیوا کانفرنس: مہنگائی کی ستائی عوام کو مریم اورنگزیب نے خو شخبری سنا دی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیر نو سے متعلق جنیوا کانفرنس کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے ، عالمی برادری نےپاکستان کے لئے 8.57 ارب ڈالر کا اعلان کیا ہے ۔
پیر کی شام اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیر نو سے متعلق جنیوا کانفرنس کے پہلے مرحلے میں یورپی یونین نے 93ملین ڈالر ،جرمنی نے 88ملین ڈالر ، چین نے 100 ملین ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک نے 4.2اربڈالر، عالمی بینک نے 2 ارب ڈالر ، جاپان نے 77ملین ڈالر ، ایشیائی ترقیاتی بینک نے 1.5ارب ڈالر ، یو ایس ایڈ نے 100 ملین ڈالراور فرانس نے 345ملین ڈالر کا وعدہ کیا ہے ۔
As Pakistan races against time in the backdrop of cataclysmic floods, the U.S is providing an additional $100 million, Azerbaijan has pledged $2 million. These compassionate pledges will help resilient recovery and rehabilitation.#ResilientPakistan
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 9, 2023