یوٹیوب میں 2 بڑی تبدیلیاں کر دی گئیں

یوٹیوب دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سروس ہے اور اب اسے مزید بہتر بنا دیا گیا ہے۔

گوگل کی زیر ملکیت سروس میں 2 بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں جو اس کے استعمال کا تجربہ کافی حد تک بدل دیں گی۔

9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب میں ایک نئے پلے ایبلز سیکشن کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

اس نئے سیکشن سے لوگوں کے لیے یوٹیوب میں گیمز کھیلنا ممکن ہو جائے گا۔

یہ نیا فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے اور ممکنہ طور پر آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں اسے تمام افراد کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

دوسرا فیچر یوٹیوب کے شیئرنگ مینیو کے حوالے سے ہے۔

جب صارف موبائل ڈیوائس پر یوٹیوب ویڈیو کو لینڈ اسکیپ موڈ پر دیکھ رہا ہوگا تو شیئرنگ آپشن فلوٹنگ بار کی شکل میں اسکرین کے وسط میں نظر آئیں گے۔

البتہ پورٹریٹ موڈ میں ویڈیو دیکھتے ہوئے شیئرنگ آپشن نیچے موجود ہوں گے۔

یہ فیچر بھی صارفین کے لیے کافی کارآمد ثابت ہوگا جس سے ان کے لیے لینڈ اسکیپ موڈ سے نکلے بغیر ویڈیو کو شیئر کرنا ممکن ہو جائے گا۔

یہ فیچر بھی ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ ہفتوں میں یوٹیوب کے موبائل اور ڈیسک ٹاپ ورژنز کے یوزر انٹرفیس میں کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

جولائی 2023 میں 3 فیچرز متعارف کرائے گئے تھے۔

ایک فیچر کے ذریعے پلے بیک اسپیڈ کو ڈبل کیا جا سکتا ہے جبکہ دوسرے فیچر سے فل اسکرین ویڈیو دیکھتے ہوئے ٹچ ان پٹ (input) ڈس اببل کیا جا سکتا ہے اور تیسرا فیچر زیادہ بڑا تھمب نیل پریویوز کا تھا۔

اس کے ساتھ ساتھ یوٹیوب میوزک میں بھی کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ کمپنی کی جانب سے تھرڈ پارٹی ایپس کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟