کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل پرومو سے بابر اعظم غائب

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل پرومو جاری ہوگیا ہے ۔ پرومو میں کرکٹ کے تاج کو دنیا کے سامنے کسی اور نے نہیں بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے پیش کیا ہے ۔
(نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز)پرومو 2019 کے میزبان اور فاتح ملک انگلینڈ سے شروع ہوتا ہے اور پھر 2023 کے میزبان بھارت کی گلیوں میں گھوم جاتا ہے ۔
پرومو میں میزبان بھارت پر زور تو نظر آتا ہے لیکن جنوبی افریقہ پر مہربانیاں سمجھ میں بالکل نہیں آتی ۔ ویسٹ انڈیز کی پچھتر میں کامیابی، بھارت کی تراسی اور دو ہزار 11 کی جھلکیاں، آسٹریلیا کی 2015 اور انگلینڈ کی 2019 کی کامیابیاں پرومو میں حاوی نظر آتی ہیں مگر 92 میں آسٹریلیا میں پاکستان کی جیت کا کہیں نام و نشان بھی نہیں ملتا۔
لیکن اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ایسا آئی سی سی نے بھی بغیر کسی دباؤ کے کیا ہے تو ہم آپ کو بتاتے ہیں پرومو سے پاکستان کی جیت کے ساتھ پاکستان میں ہونے والے 96 کے فائنل جو سری لنکا نے جیتا تھا اس کی جھلکیاں بھی غائب ہیں ۔
اس کے ساتھ ہی ،آسٹریلیا کی نناوے ، دوہزار تین اور سات کی کامیابیاں بھی نظر انداز ہوئیں ہیں، خیر 2 منٹ کے پرومو میں سب کچھ دکھانا ممکن بھی نہیں۔
پرومو میں پاکستان کی شرٹ بہت کم دکھائی، پلیئرز کی بھی پرانی جھلکیاں دکھائیں۔انضمام کی جھلک دکھائی لیکن وہ جونٹی کی فیلڈنگ کی وجہ سے دکھانا لازمی تھی۔
پرومو میں سب سے حیران کن بات بابر اعظم کو آوٹ کرنا ہے پاکستان کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون ہیں ان کی ایک جھلک نہیں لیکن ان سے کئی میدان میں پیچھے کنگ کوہلی پورے پرومو میں چھائے ہوئے ہیں۔
اس کے بر عکس شاہین آفریدی کا فاتحانہ انداز ہے اور عماد وسیم، شاداب خان اور وہاب ریاض کی بھی ہلکی سی جھلک ہے ۔
بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کیس کی طرح پرومو بنانے والوں نے بھارتی کپتان روہت شرما کو بھی زیادہ لفٹ نہیں کروائی تو ا س سے لگتا ہے ابھی اس ورلڈ کپ کی بہت ساری پکچر باقی ہے دوستو۔