ریاض میں ونڈ میسن عربیہ اور حبیب رفیق لمیٹڈ کے درمیان MEP تعاون کے معاہدے پر دستخط

ریاض (خصوصی نامہ نگار) – ونڈ میسن عربیہ اور پاکستان کی معروف تعمیراتی کمپنی حبیب رفیق لمیٹڈ (HRL) کے درمیان ریاض میں MEP تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے گئے۔ یہ معاہدہ دونوں اداروں کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے جو سعودی وژن 2030 کے اہداف اور پائیدار انجینئرنگ کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔

تقریب میں ونڈ میسن عربیہ کی جانب سے محمد شکیل کیانی،  انجینئر والی خان، توصیف احمد (بزنس ڈویلپمنٹ ایگزیکٹو)، انجینئر جویریہ اسد (HVAC ٹیکنیکل سیلز مینیجر) اور  یاسر ریاض (سابق چیف PMO، لاہور ٹائم اسکوائر) شریک ہوئے۔

حبیب رفیق لمیٹڈ کی نمائندگی  محمد زاہد ندیم (جنرل مینیجر HRL)،  محمد آصف (پروجیکٹ ڈائریکٹر)،  عمر خالد بٹ (پروجیکٹ مینیجر) اور ڈاکٹر طاہر مسعود (سابق منیجنگ ڈائریکٹر NESPAK) نے کی۔

حبیب رفیق گروپ پاکستان کا ایک معتبر نام ہے جس نے موٹر ویز، جدید ایئرپورٹس، انرجی پاور پلانٹس اور پاکستان کی پہلی اسمارٹ سٹیز (کیپیٹل اسمارٹ سٹی اور لاہور اسمارٹ سٹی) جیسے میگا منصوبے کامیابی سے مکمل کیے ہیں۔ کمپنی نے سعودی عرب میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور متعدد بڑے منصوبے سرانجام دیے، جن میں 300 بیڈ سعودی جرمن ہسپتال (مدینہ و ریاض)، 400 بیڈ سعودی جرمن ہسپتال (ابہا)، سعودی جرمن ہسپتال میڈیکل کالج (جدہ) سمیت کئی پاور پلانٹس اور توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ اشتراک سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان انجینئرنگ و تعمیراتی شعبے میں نئے دور کا آغاز کرے گا اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنائے گا۔

Kamran Ashraf

کامران اشرف ڈیجیٹل صحافی ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم ہے اور پاک سعودی تعلقات سمیت امور خارجہ کی رپورٹننگ کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button